26 جون، 2015، 1:23 AM

دہشت گردوں کی حمایت امن کے لئے خطرہ

 دہشت گردوں کی حمایت امن کے لئے خطرہ

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے افریقی وفد کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ بعض ممالک شام میں سرگرم دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں جو امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الاخباریہ چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے ایک افریقی وفد کے ساتھ ملاقات میں  کہا ہے کہ بعض ممالک شام میں دہشت گردوں کی آشکارا حمایت کررہے ہیں جو امن کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہابی فکر تمام اسلامی ممالک ، مشرق وسطی اور افریقہ کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے وہابی سوچ در حقیقت اسرائیل کی حامی سوچ ہے جسے اسرائیل اور اس کے حامی ممالک کی بھر پور حمایت حاصل ہے ولیدالمعلم نے کہا کہ تکفیری وہابی در حقیقت عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ اور اسرائیل کی حفاظت کا باعث بن گئے ہیں انھوں نے کہا کہ وہابیوں نے عالم اسلام کو نشانہ بنا کر اسرائیل کو تحفظ بخشا ہے۔

اس ملاقات میں افریقی وفد نے شام کی ارضی سالمیت پر تاکید کرتے ہوئے افریقہ اور شام کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی۔ اسلامی مبصرین کے مطابق دنیا بھر میں تمام دہشت گرد گروہوں کا تعلق وہابی طبقہ سے ہے اور وہابیوں کو سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

News ID 1856141

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha