13 جون، 2015، 1:07 PM

افغانستان میں 22 اہلکار ہلاک

افغانستان میں 22 اہلکار ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 22 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغان صوبے ہلمند کے موسیٰ قلعہ ڈسٹرکٹ میں طالبان نے گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے کی جھڑپ میں 22 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس کی 3 گاڑیاں بھی جلا دیں جب کہ اسلحہ سے بھری 2 گاڑیاں لے کر فرار ہو گئے، طالبان متعدد پولیس اہلکاروں کو بھی اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں طالبان کو بھی شدید جانی نقصان ہوا ہے۔

News ID 1855815

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha