8 فروری، 2016، 3:55 PM

افغانستان میں آرمی کی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک

افغانستان میں آرمی کی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں آرمی کی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں آرمی کی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے ضلع ڈہدادی میں آرمی چیک پوسٹ کے قریب خود کش بمبار نے خود کو سکیورٹی فورسز کی بس کے ساتھ ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

News ID 1861675

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha