11 جون، 2015، 12:38 AM

کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے

کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے

پاکستانی فوج کے سربراہ نے بھارتی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے بھارتی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں پاک فوج کی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔ جس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سکیورٹی صورت حال اوردہشت گردی کےخلاف جاری آپریشنز میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے دوران دہشت گردی کےخلاف جنگ میں شہید افسروں اور جوانوں کو خراج عقیدت کیا گیا۔

News ID 1855744

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha