مہر خبررساں ایجنسی نے السومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے خلیج فارس کے عربحکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ داعش دہشت گردوں کی حمایت کے بجائے ان کا مقابلہ کریں ورنہ دہشت گرد کل انھیں بھی معاف نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ داعش دہشت گرد علاقائی اور عالمی امن کے لئۓ خطرہ ہیں اور عرب شیخ نشینوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ ایک دن ان کا گریبان بھی داعش کے ہاتھ میں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ اگر بعض عرب ممالک داعش کی حمایت بند کریدں تو یہ گروہ خودبخود ختم ہوجائے گا۔
آپ کا تبصرہ