مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج کی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے قنیطرہ علاقہ میں شامی فوج نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد رکتے ہوئے دو دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے حمیت اور خربہ السلطانہ دیہاتون کو داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔اس سے قبل شامی فوج نے درعا کے کئی دیہاتوں کو داعش دہشت گردوں کے نجس وجود سے پاک کردیا تھا۔ داعش سلفی وہابی دہشت گرد گروہ ہے جسے ترکی، سعودی عرب، اسرائیل اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
آپ کا تبصرہ