مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے اردن حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شامی عوام کی مشکلات اور دہشت گردوں کو تربیت کرکے شام بھیجنے میں اردن کا اہم کردار رہا ہے اردن بھی دہشت گردوں کا اصلی حامی ہے۔
ولید المعلم نے داعش کے خلاف اردن کے حالیہ اقدام کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ اردن تو دہشت گردوں کی تربیت کا آشکارا مرکز رہا ہے اردن نے ہزاروں داعش دہشت گردوں کو تربیت کرکے شام کی سرحد کے اندر داخل کیا ۔ وہ ممالک جو شامی عوام کی لفظی حمایت کررہے ہیں انھوں نے ہی تو داعش دہشت گردوں کو اربوں ڈالر دیکر شامی عوام کو دربدر کیا اور شامی عوام کے لئے بیشمار مشکلات پیدا کیں۔ولید العلم نے کہا کہ اردن، ترکی، قطر، اسرائيل ، سعودی عرب اور امریکہ کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں اور شامی عوام مذکورہ ممالک کے سنگين جرائم کو ہر گز معاف نہیں کریں گے ولید المعلم نے کہا کہ شام کو دوسرے ممالک کی زمینی فوج کی کوئی ضرورت نہیں کیونکہ شامی فوج اورعوام ملکر داعش کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ