مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے اقوام متحدہ کے نمائندے اسٹیفن ڈی میسٹورا کی طرف سے شام کی بنیادی آئینی کمیٹی کے اراکین کے نام ظاہر کرنے پر تنقید کی اور شامی عوام کی حمایت کے سلسلے میں ایرانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ولید المعلم نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی اور عربی سازش اور دہشت گردی کے آغاز سے ایران شام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم ایرانی عوام اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی حمایت پر ان کے شکرگزار ہیں۔
شام کے وزیر خآرجہ نے کہا کہ شام میں ایران کی موجودگی قانونی اور شامی حکومت کید رخواست پر ہے جبکہ امریکہ، فرانس اور ترکی کی شام میںم وجودگی غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ولید المعلم نے کہا کہ امریکہ، فرانس اور ترکی شام میں تباہی اور دہشت گردی کے فروغ کے اصلی ذمہ د ار ہیں۔
آپ کا تبصرہ