مہر خبررساں ایجنسی نے الفرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔عراقی وزیر اعظم اس ایک روزہ دورے کے دوران امارات کے بادشاہ اور دیگر اماراتی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عراق اور شام میں جاری دہشت گردی کے پیچھے سعودی عرب سمیت خلیجی فارس کی عرب ریاستوں کا ہاتھ ہے۔ خلیجی عرب ممالک سے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو بڑے پمیانے پر امداد مل رہی ہے۔
مہر نیوز/15 دسمبر/ 2014 ء : عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایک روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1846244
آپ کا تبصرہ