مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ عراقی وزير اعظم کا سعودی عرب پہنچنے پر سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے استقبال کیا ۔ عراقی وزير اعظم 70 افراد کے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچے ہیں سعودی عرب میں عراق کے سفیر رشید العانی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اورعراق نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کونسل کی تشکیل پر اتفاق کیا ہے عراق کی طرف سے مشترکہ کونسل کی صدارت سلیمان الجمیلی کریں گے جبکہ سعودی عرب کی طرف سے مشترکہ کونسل کی صدارت ماجد القصبی کریں گے۔ عراقی وویر اعظم حیدر العبادی کا گذشتہ چند ماہ میں سعودی عرب کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ سعودی عرب اور عراق کے درمیان ماضی میں تعلقات کافی کشیدہ رہے ہیں۔
عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی ایک اعلی وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
News ID 1876112
آپ کا تبصرہ