مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے علاقہ الحسکہ میں شامی فوج نے داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کئی دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔اس کارروائی میں شامی فوج نے کئی درجن دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ادھر دیرالزور میں بھی شامی فوج نے سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ایک اور حملے کو پسپا کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو شام اورعراق میں نابودی کے سوا کچھ حاصل ہونے والا نہیں۔ دہشت گردوں کو سعودی عرب ، امریکہ اور اسرائیل کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔
مہر نیوز/7 دسمبر/ 2014 ء : شام کے علاقہ الحسکہ میں شامی فوج نے داعش دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے کئی دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے۔
News ID 1845764
آپ کا تبصرہ