30 جولائی، 2014، 5:21 PM

پاکستانی چوکیوں پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستانی چوکیوں پر حملہ، جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/30 جولائی / 2014 ء : پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے لوئر دیر میں افغانستان سے آنے والے دہشت گردوں کے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کو ناکام بناتے ہوئے جوابی کارروائی میں 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ گزشتہ رات افغانستان سے آنے والے 70 سے 80 دہشت گردوں نے لوئر دیر میں ترپامان اور انکلسار کے درمیانی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا۔ حملے کے وقت سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا جب کہ باقی دہشت گرد واپس افغانستان فرار ہوگئے۔

News ID 1838829

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha