23 جون، 2014، 1:53 PM

ہیومن رائٹس واچ

بچوں سے خودکش حملوں میں استفادہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے

بچوں سے خودکش حملوں میں استفادہ جنگی جرائم میں شمار ہوتا ہے

مہر نیوز/ 23 جون / 2014 ء : ہیومن رائٹس واچ نے سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں النصرہ اور داعش کی جانب سے بچوں کو خودکش حملوں میں استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس عمل کو جنگی جرائم قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائے الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہیومن رائٹس واچ نے سلفی وہابی دہشت گرد تنظیموں النصرہ اور داعش کی جانب سے بچوں کو خودکش حملوں میں استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اس عمل کو جنگی جرائم قراردیا ہے۔ ہیومن رائٹس واچنے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں بچوں سے خودکش حملے کرنے کے سلسلے میں استفادہ کرتی ہیں اور 15 سال کے بچوں کو تربیت دے کر انھیں خود کش حملوں پر آمادہ کرتی ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ نے شام میں 25 بچوں کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سلفی وہابی دہشت گردوں کا یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔ ہیومن رائٹس واچ نے دہشت گردوں کے حامی ممالک کو خـردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی مالی اور جنگی وسائل کی حمایت بند کردیں ورنہ ان کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے میں مقدمات قائم کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد تنظیموں نے سماجی سائٹ پر بچوں کو خوکش حملوں کے لئے  آمادہ کرنے کی تصویریں شائع کی ہیں۔

News ID 1837493

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha