مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ کویت کے امیر ، صدر حسن روحانی کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں۔ امیر کویت اس سفر میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امیر کویت کا سعد آباد کے تاریخی اور ثقافتی محل میں باقاعدہ طور پر استقبال کیا۔
مہر نیوز/ 2 جون / 2014 ء : کویت کے امیراعلی سطح کے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔
News ID 1836638
آپ کا تبصرہ