2 جون، 2014، 1:00 AM

امیر کویت

کویت کے امیر تہران پہنچ گئے ہیں

کویت کے امیر تہران پہنچ گئے ہیں

مہر نیوز/ 2 جون / 2014 ء : کویت کے امیراعلی سطح کے وفد کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیرشیخ صباح الاحمد الصباح اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ  اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے ہیں۔ کویت کے امیر ، صدر حسن روحانی کی دعوت پر تہران پہنچے ہیں۔ امیر کویت اس سفر میں ایران کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کے علاوہ ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے امیر کویت کا سعد آباد کے تاریخی اور ثقافتی محل میں باقاعدہ طور پر استقبال کیا۔

News ID 1836638

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha