24 مئی، 2014، 1:23 PM

یمن

یمن میں القاعدہ کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک

یمن میں القاعدہ کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک

مہر نیوز/ 24 مئی / 2014 ء : یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ یمن میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے شہر سیئون میں گزشتہ رات القاعدہ دہشت گردوں کی طرف سے کئے گئے متعدد حملوں کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں حملہ آوروں نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

News ID 1836364

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha