11 مارچ، 2013، 12:40 PM

جرمن

امریکہ اردن میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے

امریکہ اردن میں شام میں سرگرم دہشت گردوں کو تربیت دے رہا ہے

مہرنیوز۔ 11 مارچ/ 2013ء : جرمن ذرائع کے مطابق امریکی فوجی اردن میں شامی حکومت کے مخالف مسلح دہشت گردوں کو تربیت دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک جرمن میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت کے مخالف دہشت گردوں کو اردن میں امریکی فوجی افسر تربیت دے رہے ہیں۔ جرمن جریدے کے مطابق ٹریننگ کے دوران ٹینک شکن ہتھیاروں کے استعمال پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران تقریباً 200 افراد کو تربیت دی جاچکی ہے۔ ایک برطانوی اخبار کے مطابق شام میں سرگرم مسلح دہشت گردوں کو تربیت دینے والوں میں امریکیوں کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔  واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب، قطر، ترکی اور اسرائیل شام میں مسلح دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں شامی ذرائع کے مطابق مذکورہ ممالک کے ہاتھ شامی عوام کے خون سے رنگین ہیں امریکہ دہشت گردوں کی مدد سے شام کو اسرائیل کے مقابلے میں کمزور بنانا چاہتا ہے اور اسلامی مقاومت کے ہاتھ اسرائيل کی تین شکستوں کا شام سے انتقام لے رہا ہے کیونکہ اسرائيل کے خلاف لبنان اور غزہ کی اسلامی تنظیموں کی کامیابی  اور اسرائیل کی شکست میں شام کا اہم کردار تھا۔

News ID 1818616

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha