22 نومبر، 2012، 5:04 PM

جنوب مغربی انگلینڈ میں سیلاب جیسی صورتحال

جنوب مغربی انگلینڈ میں سیلاب جیسی صورتحال

مہر نیوز/ 22 نومبر/ 2012ء: جنوب مغربی انگلینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوب مغربی انگلینڈ میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات بھر میں 2 انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔ جنوب مغربی انگلینڈ میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب سے گھر اور سڑکیں زیر آب آگئے۔ سیلابی صورتحال کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔ان بارشوں سے دون، ڈورسٹ اور سمر سٹ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں سینکڑوں اسکول ،سڑکیں اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے ہیں۔

News ID 1750420

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha