مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے مختلف شہروں میں کئی ملین شامی عوام نے صدر بشار اسد کی حمایت اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں اورمغربی میڈيا اور مغرب نواز عرب میڈیا کی طرف سے شام کے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ شام کے ٹیوی نے مظاہرین کو دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ مظاہرے دمشق، حلب، لاذقیہ، السویداء اور الحسکہ میں کئے گئے ہیں۔شامی مظآہرین نے شام کا دفاع کرنے کے زم کا اظءار کرتے ہوئے سعودی عرب اور قطر کے منافقانہ نقش کی بھر پور مذمت کی ہے واضح رہے کہ الجزيرہ اور العربیہ ٹی وی چینل مغربی میڈيا کی ہمراہی کرتے ہوئے شام کے واقعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہے ہیں اور شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرتوڑ کوشش کررہے ہیں۔
مہر نیوز- 15 مارچ 2012ء: شام کے مختلف شہروں میں کئی ملین شامی عوام نے صدر بشار اسد کی حمایت اور غیر ملکی مداخلت کے خلاف عظيم مظاہرے کئے ہیں اورمغربی میڈيا اور مغرب نواز عرب میڈیا کی طرف سے شام کے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
News ID 1560839
آپ کا تبصرہ