بیشک آل سعود اور آل خلیفہ کافر ہیں/بحرینی عوام کی حمایت واجب ہے

قم – مہر خبررساں ایجنسی : آیت اللہ جوادی آملی نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں عوام کے قتل عام، مسجدوں کی شہادت و بے حرمتی، قرآن سوزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ قرآن مجید کوجلاتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہیں اورآل خلیفہ و آل سعود امریکہ و اسرائیل کے آلہ کار ہیں ان کے کافر ہونے میں کسی کو شک نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق مفسر قرآن اور ممتاز عالم دین  آیت اللہ جوادی آملی نے بحرین میں آل خلیفہ اور آل سعود کے ہاتھوں عوام کے قتل عام، مسجدوں کی شہادت و بے حرمتی، قرآن سوزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جو لوگ قرآن مجید کوجلاتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہیں اورآل خلیفہ و آل سعود  امریکہ و اسرائیل کے آلہ کار ہیں ان کے کافر ہونے میں کسی کو شک نہیں ہے۔ بحرین کے طلباء نے کل رات آیت اللہ جوادی آملی کو بحرین کے دردناک واقعات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے  ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں اب تک 25 مسجدوں کو شہید کیا جاچکا ہے 40 سے  زائد امام بارگاہوں کو شہید کیا گیا ہے جبکہ قرآن مجید کے متعدد نسخوں کو آک میں جلایا گیا ہے بحرینی طلباء کے مطابق سعودی فوج کی رفتار اسرائیل فوج جیسی ہے اور وہ تمام دینی مقدسات کی بے حرمتی کرنے پر کمر بستہ ہے اور بحرینی عوام کے ساتھ غیر انسانی ، غیر اسلامی اور غیر اخلاقی سلوک روا رکھے ہوئے ہے اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے سعودی فوجیوں کی جانب سے قرآن مجید کو آگ لگانے پر سخت دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قرآن مجید کو جلاتے اور مسجدوں کو شہید کرتے ہیں وہ مسلمان نہیں ہیں انھوں نے کہا کہ آل خلیفہ اور آل سعود امریکہ کےآلہ کار خاندان ہیں اور ان کے کافر ہونے میں کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔ آیت اللہ جوادی املی نے بحرینی عوام کی مدد اور حمایت کو واجب قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا مشرق وسطی میں جو واقعات رونما ہورہے ہیں وہ در حقیقت اسلام اور کفر کے درمیان ایک جنگ ہے علاقائی ڈکٹیٹر امریکی اشاروں پر کام کررہے ہیں جبکہ عوام اسلام کی بالا دستی کے لئے عرب ڈکٹیٹروں کے خلاف اپنے قیام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

News Code 1294862

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =