مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور گروپ 1+5 کی قائد کیتھرین اشٹائن نے استنبول مذاکرات میں ایران کے منطقی شرائط اور اصولی مؤقف پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے لیکن نئے مذاکرات کے لئےکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ ایران کی پیشگی شرائط منطقی ہیں لیکن قابل قبول نہیں،اشٹائن نے کہا کہ اس کے باوجود ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہوا ہے، اشٹائن نے مغربی ممالک کے دباؤ کے سامنے ایران کے تسلیم نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے شرائط قابل قبول نہیں۔ مغربی ممالک ایران سے یورینیم کی افزودگی کو معطل اور متوقف کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ایران مغربی ممالک کے ساتھ اس موضوع پر بات کرنے کے لئے تیار نہیں کیونکہ یورینیم کی افزودگی ایران کا قومی حق ہے اور ایران اپنے قومی حقوق سے کسی صورت میں دست بردار نہیں ہونا چاہتا ،ذرائع کے مطابق استنبول میں ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے ہیں اورمغربی ممالک کے دباؤ کی وجہ سے مذاکرات کسی خاطر خواہ نتیجہ تک نہیں پہنچ سکے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ اور گروپ 1+5 کی قائد کیتھرین اشٹائن نے استنبول مذاکرات میں ایران کے منطقی شرائط اور اصولی مؤقف پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا رہے گا ۔
News ID 1237494
آپ کا تبصرہ