مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد ترکی کے شہر استنبول میں اکو سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے کل رات ترکی پہنچے ، جہاں آج ایرانی صدر نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کے ساتھ ایک گھنٹے سے زیادہ تک باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور تبادلہ خیکال کیا ہے دونوں رہنماؤں نے باہمی؛ روابط کو تمام شعبوں میں فروغ دینے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور ترکی کے باہمی روابط دونوں قوموں کے مفاد میں ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد اور ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے ایک گھنٹے تک دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر گفتگو اور تبادلہ خیال کیاہے۔
News ID 1215996
آپ کا تبصرہ