12 ستمبر، 2010، 3:02 PM

مظاہرہ

لندن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ

لندن میں امریکی سفارتخانہ کے باہر مظاہرہ

امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک جلانے کے منصوبے کے خلاف لندن میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے سامنے زبردست مظاہرہ اورامریکی پرچم کو نذرآتش کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پادری کی طرف سے قرآن پاک جلانے کے منصوبے کے خلاف لندن میں مسلم کمیونٹی کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے سامنے زبردست مظاہرہ اورامریکی پرچم کو نذرآتش کیا گیا ہے۔ 11ستمبر حادثےکی یادمنانے کے لیے لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے جمع ہونے والے درجنوں برطانوی مسلمانوں نے امریکی پادری ٹیری جونزکی جانب سے قرآن پاک جلانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔اس موقع پربرطانوی اسلامی تنظیم کے کارکنوں نے امریکی پرچم کونذرآتش کیا۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پریہ نعرے درج تھے کہ قرآن سچائی ہے اورسچ کاراج ہوگا۔بارک اوبامہ،ہلیری کلنٹن،ٹیری جونزبرائی کے محورہیں۔ مظاہرین نے امریکی حکومت سے سخت نفرت کا اظءار کیا ہے۔ اور امریکی جرائم پیشہ لوگوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

News ID 1149781

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha