مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا۔ ایران اقتصادی پابندیوں کے باوجود علمی و ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی ترقی و پیشرفت کی کاوشیں جاری رکھےگا اس سلسلے میں ایران نے ریڈار سسٹم پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔دفاعی دوڑ میں خود کفیل بننے کے منصوبے پر عمل پیرا ایرانی دفاعی ماہرین اب ایسے ڈرونز تیار کرنے کی جانب توجہ دے رہے ہیں جو مستقبل میں دشمن ممالک پر حملے کے لیے استعمال میں لائے جاسکیں اور دشمنوں کے ریڈار سسٹم پر بھی دکھائی نہ دیں۔یہ ڈرونز اتنے چھوٹی ساخت کے ہونگے کہ ریڈار انہیں ٹریس نہیں کر پائیں گے جبکہ انہیں سمندر میں موجود آبدوزوں سے بھی استعمال اور کنٹرول کیا جاسکے گا۔ایران کی حیرت انگیز پیشرفت کو روکنے کے لئے مغربی ممالک سلامتی کونسل سمیت نت نئی سازشیں کررہی ہیں لیکن ایران نے بھی پیشرفت و ترقی کے راستے پر گامزن رہنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران ریڈار پر نظر نہ آنے والے چھوٹے ڈرون طیارے تیار کرے گا۔
News ID 1102947
آپ کا تبصرہ