8 جولائی، 2004، 2:30 PM

البرادعي نے صيہونيوں سے كہا :

البرادعي : ايران ايٹمي توانائي كي بين الاقوامي ايجنسي سے تعاون كررہا ہے

خبر رساں ايجنسي مہر نے رائٹرز خبر رساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلي حكام نے محمد البرادعي سےكہا كہ ايران اپنے ايٹمي پروگرام كو وسيع تر بنانے كے بعد ايك دن اسكو اسرائيل كے خلاف استعمال كرے گا

ايٹمي توانائي كي بين الاقوامي ايجنسي كے سر براہ محمد البرادعي نے خود اپني اس بات كو مسترد كرتے ہو? كہا كہ ايران ايٹمي انرجي كي بين الاقوامي ايجنسي سے مذاق كررہا ہے انھوں نے كہا كہ ميں اس بات پر يقين نہيں ركھتا ہوں بلكہ ايران بالكل ہمارے ساتھ تعاون كر رہا ہے ليكن ايران كے ساتھ ابھي ہمارا كام ختم نہيں ہوا ہے خبر رساں ايجنسي مہر نے رائٹرز خبر ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسرائيلي حكام نے محمد البرادعي سےكہا كہ ايران اپنے ايٹمي پروگرام كو وسيع تر بنانے كے بعد ايك دن اسكو اسرائيل كے خلاف استعمال كرے گا البرادعي نے اسرائيل كي ايٹمي انرجي كے سربراہ اور اسرائيلي خفيہ ايجنسي كے سابق سربراہ اور اسرائيل كے دوسرے حكام سے ملاقات كے دوران كہا كہ اسرائيليوں نے ايٹمي اسلحہ كے سلسلے ميں فعاليت كے بارے ميں اپني پريشاني كا اظہار كياہے ايٹمي توانائي كي بين الاقوامي ايجنسي كے سربراہ آج اسرائيل كے وزير اعظم آريئل شيرون اور وزير خارجہ سيلوان شالوم سے ملاقات كريں گے سياسي امور پر نظر ركھنے والے تجزيہ نگاروں كا كہنا ہے كہ ممكن ہے اس ملاقات ميں ايران كے ايٹمي پروگراموں كا مسئلہ دوبارہ شامل كيا جائے ايٹمي توانائي كے سربراہ محمد البرادعي نے اسرائيل كے وزير صحت سے ملاقات ميں كہا كہ اگر اسرائيل ہم كو ديمون ميں اپنے ايٹمي پلانٹ كا معاينہ كرنے كي اجازت ديدے تو ہميں بڑي خوشي ہوگي البرادعي نے آخر ميں كہا كہ ہم مشرق وسطي ميں امن و سلامتي كي راہيں ہموار كرنے كي تلاش كررہے ہيں اور ہم اس بات پر مصر ہيں كہ مشرق وسطي كو عام تباہي پھيلانے والے اسلحہ سے بالكل پاك كرديں
News ID 93476

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha