مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکو میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم پیشہ گروپوں کی باہمی لڑائی میں 124 افراد ہلاک ہو گئےہیں۔
اطلاعات کے مطابق جرائم پیشہ گروپوں کے مابین تصادم کے باعث صرف ریاست سینالوا میں 43 افراد مارے گئے ہیں جبکہ شہوا ہوا میں 40 افراد قتل ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال میکسیکو میں منشیات کی تجارت کرنیوالے گروہوں کے تصادم میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ادھر میکسیکو کی حکومت نے بعض علاقوں میں امن و امان کے قیام میں پولیس کی مدد کیلئے فوج کو طلب کرلیاہے۔
آپ کا تبصرہ