مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان نے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظم میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے یہ دعویٰ دفاعی تحقیق و ترقی سے متعلق ادارے کے سربراہ ایم نٹرنجن نے نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہہندوستاننے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہےدوسری طرف ادارے کے ایک سابق سربراہ سنتھنم نے کہا ہے کہ اگرچہ ہندوستان بین البراعظمی میزائل بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے لیکن اس میزائل کی تیاری ہندوستان اور امریکہ کے تعلقات پر اثر انداز ہوگی ہندوستان نے جمعرات کو تین ہزار پانچ سو کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی تھری میزائل کا تجربہ کیا تھا جو چین میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ہندوستان نے ساڑھے پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے بین البراعظم میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے
News ID 470749
آپ کا تبصرہ