22 نومبر، 2006، 4:01 PM

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئے اے نے کہا ہے کہ

ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے

ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے

ایک امریکی جریدے کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئے اے کو ایران میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہے

مہرخبررساں ایجنسی نے امریکی جریدے نیویارکر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی جریدے کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئے اے کو ایران میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملا ہےایک تجربہ کار محقق اور رپورٹر سیمور ہرش نے " دی نیو یارکر" میگزین میں سی آئی اے کی ایک خفیہ رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جوکہ سیٹلائیٹ سے لی گئی تصاویر اور دیگر معلومات کی بنیاد پر تیار کی گئی تھی نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مبینہ دستاویز میں واشنگٹن کے ان خیالات کو چیلنج کیا گیا ہے جن کے مطابق امریکی انتظامیہ کا خیال ہے کہ ایران جوہری اسلحہ بنانے کی نیت رکھتا ہےجریدے میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی مذکورہ رپورٹ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کا رویہ اسے نظر انداز کردینے والا تھا جریدے کے آرٹیکل میں ہرش لکھتے ہیں ’سی آئی اے کو اب تک کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل سکا ہے کہ ایران کسی خفیہ جوہری پروگرام پر کار بند ہے جو کہ اس کے پرامن جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ چل رہا ہو جریدے میں کہا گیا ہے کہ ایجنسی کے ایک اعلی اہلکار نے سی آئی کے تجزیے کی تصدیق کی ہےاور مجھے یہ بھی بتایا ہے کہ وائٹ ہاؤس کا رویہ اس رپورٹ کے بارے میں غیر سنجیدہ ہے امریکی حکومت کے ترجمان نے اس رپورٹ کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے

News ID 410775

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha