مہر خبررساں ايجنسي كے نامہ نگار كي رپورٹ كے مطابق صدر ڈاكٹر محمود احمدي نژاد نے مشہد ميں طيارے كےحادثےميں جاں بحق ہونے والے افراد كے لواحقين كو تعزيت پيش كي ہے صدر نے كہا كہ ہوائي جہاز كے حادثے ميں جاں بحق ہونے والےافراد كي خبر سن كر مجھے سخت صدمہ ہوا ہے ميں اس دردناك حادثے ميں آپ كے غم ميں برابر كا شريك ہوں خداوندوند جاں بحق ہونے والوں پر اپني رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور انكے لواحقين كو صبر جميل عطا فرمائے صدر نے وزير صحت اور وزير ٹرانسپورٹ كو ضروري احكامات صادر كئے ہيں واضح رہے كہ مشہد ميں ايك مسافر بردار طيارے كےحادثےميں 60 افراد جاں بحق اور متعدد زخمي ہو گئے ہيں روسي ساخت كا توپولف مسافر بردار طيارہ جو بندر عباس سے مشہد آ رہا تھا، لينڈنگ كے دوران حادثے كا شكار ہو گيا طيارے ميں 140 سے زيادہ مسافر سوار تھے آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ كر آگ كو مہار كيا اور كئي مسافروں كو بچاليا گيا ہے زخميوں كو طبي امداد كے لئے ہسپتال پہنچاديا گيا ہے
محمود احمدي نژاد نے تعزيت پيش كي ہے
صدر احمدي نژاد نے مسافر بردار طيارے كےحادثےميں جاں بحق ہونے والے افراد كے لواحقين كو تعزيت پيش كي ہے
صدر ڈاكٹر محمود احمدي نژاد نے مشہد ميں طيارے كےحادثےميں جاں بحق ہونے والے افراد كے لواحقين كو تعزيت پيش كي ہے
News ID 374604
آپ کا تبصرہ