2 اگست، 2006، 10:16 PM

حزب اللہ پائدار ہے

حزب اللہ نے اسرائيلي وزير اعظم كے اس بيان كو سختي كے ساتھ مسترد كرديا ہے جس ميں كہاگيا ہے كہ اسرائيل نے حزب اللہ كے ڈھانچے كو تباہ كر ديا گيا ہے

حزب اللہ نے اسرائيلي وزير اعظم كے اس بيان كو سختي كے ساتھ مسترد كرديا ہے جس ميں كہاگيا ہے كہ اسرائيل نے حزب اللہ  كے ڈھانچے كو تباہ كر ديا گيا ہے

حزب اللہ نے اسرائيلي وزير اعظم اولمرٹ كے اس بيان كي ترديد كي ہے جس ميں اس نے دعوي كيا تھا كہ حملوں ميں حزب اللہ كے ڈھانچے كو تباہ كر ديا گيا ہے

مہر خبررساں ايجنسي نے علاقائي ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ نے اسرائيلي وزير اعظم كے اس بيان كو سختي كے ساتھ مسترد كرديا ہے جس ميں كہاگيا ہے كہ اسرائيل نے حزب اللہ  كے ڈھانچے كو تباہ كر ديا ہے حزب اللہ كے سياسي شعبے كے ايك اہلكار نے ذرائع سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ حزب اللہ كے تازہ ترين حملےاس بات كے گواہ ہيں كہ اس كي طاقت پر كوئي اثر نہيں پڑا ہے واضح رہے كہ گزشتہ بائيس دنوں سے جاري جنگ ميں پہلي بار حزب اللہ نے اسرائيل كي سرحد كےستر كلوميٹر اندر تك ميزائيل سے حملہ كيا ہے خيبر ايك نامي اس ميزائيل نے بيت شين ميں كافي تباہي مچائي ہے اور اسرائيليوں پر زبردست خوف و ہراس چھا گيا ہے اسرائيلي فوجي آفيسروں نے عوام كو پناہ گاہوں ميں رہنے كا مشورہ ديا ہے اسرائيلي حكومت نے اس حملے كي تصديق كي ہے اور كہا ہے كہ اس حملے ميں 20 شہري زخمي ہو گئے ہيں اب تك كي لڑا ئي ميں حزب اللہ نے اسرائيل كے شمالي حصے ميں پچاس كلو ميٹر اندر تك حملہ كيا تھاليكن گزشتہ بائيس دنوں ميں پہلي بار اس نے شمالي اسرائيل كي سرحد كے ستر كلو ميٹر اندر تك ميزائل داغے ہيں

News ID 362187

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha