23 جنوری، 2006، 11:57 PM

البرادعي نے كہا ہے كہ

عرب ممالك نےاسرائيل سے پہلے NPT پر دستخط كركے بہت بڑي غلطي كي ہے

عرب ممالك نےاسرائيل سے پہلے NPT پر دستخط كركے بہت بڑي غلطي كي ہے

بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمدالبرادعي نے كہا ہے كہ عرب ممالك نےاسرائيل سے پہلے NPT پر دستخط كركے بہت بڑي غلطي كي ہے

مہرخبررساں ايجنسي كے مطابق بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے سربراہ محمدالبرادعي نے العربيہ سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ عرب ممالك نےاسرائيل سے پہلے NPT پر دستخط كركے بہت بڑي غلطي كي ہے انھوں نے كہا كہ عرب ممالك كو NPT معاہدے ميں شامل ہونے سے پہلے اس پر اسرائيل كے دستخط كي شرط لگاناچاہيے تھي مغربي ذرائع كے مطابق اسرائيل كے پاس اس وقت 200 سے ليكر 400 تك ايٹمي وار ہيڈ موجود ہيں اور اس نے نہ تو NPT پر دستخط كئے ہيں اور نہ ہي وہ عالمي اداروں كو اپني ايٹمي تنصيبات كے معائنے كي اجازت ديتا ہے مغربي ممالك كو اسرائيل كے ايٹمي ہتھيار نظر نہيں آتے ہيں ان كو اگر خطرہ ہے تو صرف ايران كے پرامن ايٹمي پروگرام سے ہے جو بين الاقوامي ايٹمي ايجنسي كے ماہرين كي نگراني ميں چل رہا ہے  

News ID 281472

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha