مہرخبررساں ايجنسي نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كوزلزلہ زدگاں كي بحالي اور متاثرہ علاقوں كي تعمير نو كے ليے عالمي امدادي كانفرنس ميں 5،8 ارب ڈالر امداد دينے كا وعدہ كيا گيا ہے پاكستان كے وزيراعظم شوكت عزيز نے اعلان كيا ہے كہ زلزلہ زدگاں كي بحالي اور متاثرہ علاقوں كي تعمير نو كے ليے عالمي امدادي كانفرنس ميں قرضوں اور گرانٹ كي صورت ميں پانچ ارب اسّي كروڑ ڈالر دينے كا وعدہ كيا گيا ہے پاكستان كو پانچ ارب بيس كروڑ ڈالر دركار تھے ليكن دنيا كے مختلف امدادي ممالك اور اداروں نے مطلوبہ رقم سے ساٹھ كروڑ ڈالر زيادہ دينے كا اعلان كيا ہے اسلامي ترقياتي بينك نے پچاس كروڑ ڈالر سے زيادہ اور انٹرنيشنل مانيٹري فنڈ نے ساڑھے سينتيس كروڑ ڈالر قرضوں كي صورت ميں دينے كي پيشكش كي ہے يورپي يونين نے كہا ہے كہ وہ مجموعي طور پر تقريبا ساڑھے ستائيس كروڑ ڈالر كا امدادي سامان اور مختلف اشياء امدادي اداروں كو دے چكے ہيں ليكن انہوں نےگيارہ كروڑ ڈالر مزيد گرانٹ دينے كا وعدہ كيا ہے
امريكہ نے سب سے زيادہ مدد دينےكا اعلان كيا اس نے مجموعي طور پر پچاس كروڑ ڈالر زلزلہ زدگان كے ليے مختلف امدادي كاموں كے ليے منظور كيے ہيں جبكہ دس كروڑ ڈالر نقد بھي دينے كا اعلان كيا ہے صدر جنرل پرويز مشرف اور وزيراعظم شوكت عزيز نے دنيا كے پچھتر ممالك اور امدادي اداروں كے وفود كے فراخ دلانہ اعلانات كا خير مقدم كرتے ہوئے اس دكھ كي گھڑي ميں مدد پر ان كا شكريہ ادا كيا
آپ کا تبصرہ