8 ستمبر، 2017، 6:38 PM

قطر کا میانمار کے مسلمانوں کے بجائےٹیکساس کے متاثرین کو3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

قطر کا میانمار کے مسلمانوں کے بجائےٹیکساس کے متاثرین کو3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

قطر نے امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروے کے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سعودی عرب، قطر اور دیگر عرب ممالک کے حکمراں میانمار کے المیہ پر ابھی تک خاموش بیٹھے ہوئے ہیں صرف ایران اور پاکستان میں احتجاجی ریلیاں ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر نے امریکی ریاست ٹیکساس میں آنے والے طوفان ہاروے کے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سعودی عرب، قطر اور دیگر عرب ممالک کے حکمراں میانمار کے المیہ پر ابھی تک خاموش بیٹھے ہوئے ہیں صرف ایران اور پاکستان میں احتجاجی ریلیاں ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہاروے متاثرین کو دی جانے والی سب سے بڑی غیر ملکی امداد ہے۔خیال رہے کہ قطر سے قبل متحدہ عرب امارات نے ہاروے متاثرین کی امداد کے لیے ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کیا تھا، جو حالیہ عرب تنازع میں قطر کا حریف ملک ہے۔واضح رہے کہ دونوں عرب ریاستوں نے ہاروے کے متاترین کی امداد کا اعلان ایسے موقع پر کیا ہے جب کویت کے رہنما قطر تنازع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر امریکی حکام سے بات چیت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔عرب ذرائع کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کےدورے کے دوران سعودی  بادشاہ (نام نہاد خادم الحرمین ) کے ساتھ شاندار ڈانس کرکے عرب ممالک میں خلیج پیدا کردی اور وہ اب عرب ممالک سے موٹی رقمیں وصول کررہا ہے۔ ذرائع کے مطابق میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والےمظالم پر سعودی عرب کے بادشاہ سمیت تمام عرب ممالک خاموش تماشائي بنے ہوئے سعود عرب میں آج تک فلسطینی عوام اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی حمایت میں آج تک ایک مظاہرہ بھی نہیں ہوا ہے۔

News ID 1875132

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha