5 اکتوبر، 2016، 11:32 PM

برسلز کانفرنس میں افغانستان کو 15 ارب ڈالر دینے کا اعلان

برسلز کانفرنس میں افغانستان کو 15 ارب ڈالر دینے کا اعلان

برسلز میں افغان کانفرنس میں عالمی اداروں اور ممالک کی طرف سے 2020 تک افغانستان کو 15 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برسلز میں افغان کانفرنس میں عالمی اداروں اور ممالک کی طرف سے 2020 تک افغانستان کو 15 ارب ڈالر سے زائد امداد دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ برسلز میں جاری دو روزہ افغان کانفرنس ختم ہوگئی، کانفرنس کے اختتام پر اقوام متحدہ، یورپی ممالک، امریکہ، اور دیگر ممالک نے 2020 تک افغانستان کے لیے پندرہ ارب بیس کروڑ ڈالر سے زائد امداد دینے کی منظوری دی۔
یورپی یونین کے صدر کا کہنا تھا کہ 2017 تک یورپی ممالک افغانستان کے سب سےبڑےامدادی ممالک بن جائیں گے، گزشتہ روز افغانستان اور یورپی یونین کے درمیان بائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر امداد کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

News ID 1867397

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha