مہرخبررساں ايجنسي نے اخبار اينٹر نيشنل ہرالڈ ٹريبين كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ لندن آج سات بم دھماكوں سے لرز اٹھا يہ دھماكے لندن كے زير زمين ٹرين سٹيشنوں اور تين بسوں ميں ہوئے ہيں زخمي ہونے والوں كي تعداد كے بارے ميں متضاد خبريں ہيں عيني شاہدوں كے مطابق ہلاك ہونے والوں كي تعداد كہيں زيادہ ہو سكتي ہےان دھماكوں كي اطلاع كے بعد لندن كےزير زمين ريلوے نظام كو بند كرديا گياہے
يہ دھماكے صبح دفتري اوقات شروع ہونے سے قبل ہوئے جس دوران ريلوے سٹيشنوں پر كافي رش ہوتا ہے دھماكوں كي اطلاع كے بعد زير زمين چلنے والي تقريباً تمام ٹرينوں كو روك ديا گياوزير اعظم ٹوني بليئر نے ان دھماكوں كو دہشت گردي كي واردات قرار ديا ہے
برطانوي حكام پر سكتہ طاري ہے ريلوے نظام كے بند ہوجانے كي وجہ سے لوگوں كو شديد مشكلات كا سامنا كرنا پڑا ہے بہت سي ٹرينيں زير زمين سرنگوں ميں رك گئيں اور ان ميں بيٹھے ہوئے لوگوں كو بھي شديد پريشاني اٹھاني پڑي ہے اطلاعات كے مطابق ان دھماكوں ميں القاعدہ كا ہاتھ بتايا جاتا ہے يہ دھماكےجي ايٹ ممالك كے اسكاٹ لينڈ ميں اجلاس كے موقع پر ہوئے ہيں جس كي ميزباني برطانيہ كررہا ہے اور يہ دھماكے المپيك كھيلوں كي 2012 ميں برطانيہ كے ميزبان بننے كےبعد ہوئے ہيں لندن اس وقت سنگين بحران سے دوچار ہے اور بہت سے ٹي وي اسٹيشوں نے اپني معمولي نشريات كو قطع كركے اپني توجہ برطانيہ كے حالات پر مركوز كرلي ہے
آپ کا تبصرہ