مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کی سرگرمیوں میں امریکہ کی رکاوٹوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا۔
انہوں نے لکھا ہے کہ امریکہ کیمیائی ہتھیاروں کے بارے میں اس قدر تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ عملاً کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے کو مفلوج کر رہا ہے!!
انہوں نے مزید کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم (OPCW) ممکن ہے اپنی سرگرمیاں معطل کرنے اور اپنے بنیادی پروگراموں کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائے۔
عراقچی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اس تنظیم کے مشن پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرکے دانستہ طور پر عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ یہ اقدام باعثِ شرم ہے۔
آپ کا تبصرہ