مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے مشیر اعلی جنرل سید رحیم صفوی نے گزشتہ دنوں بحیرہ احمر کی ساحلوں پر دشمن کے خلاف کامیابیوں پر یمنی فوج، عوام اور انصار اللہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔
میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے اپنے ذاتی صفحے پر لکھا ہے کہ صنعا سے باب المندب تک، یمن نے ایمان اور عزم کے ساتھ امریکہ کی ناقابل شکست ہونے کی داستان کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا۔ میں اس مبارک فتح پر یمنی عوام اور انصار اللہ کے کمانڈروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
آپ کا تبصرہ