مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یک قطبی عالمی نظام، جس میں ایک فریق طاقت اور جبر کے ذریعے اپنے مفادات منواتا تھا، اب وہ ختم ہو چکا ہے۔
محمد باقر قالیباف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ چین اور روس نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے سیاسی مفادات کے لیے غلط استعمال کو ویٹو کے ذریعے مسترد کر دیا اور ایک بار پھر قانون کی بالادستی کو مضبوط کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کثیرالجہتی نظام کا دفاع کرنا چاہیے، کیونکہ یک طرفہ طرزِ عمل کسی کے بھی مفادات کے لیے سودمند نہیں ہے۔
قالیباف نے زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ یک قطبی نظام، جس میں ایک فریق طاقت اور جبر کے ذریعے اپنے مفادات منواتا تھا، اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ