مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل علی عظمایی نے جمعہ کی علی الصبح جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے غیر قانونی گزرنے کا نتیجہ خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے:
بسم اللہ القاصم الجبارین
ملت عزیز ایران!
جس وقت میدان میں آپ کی ولولہ انگیز شرکت مسلسل 200 شب کی تکمیل کی جانب بڑھ رہی ہے، اسلام کے بہادر مجاہدین اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے غیور اہلکار بدستور پوری قوت کے ساتھ آبنائے ہرمز کی اس اہم آبی گزرگاہ کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں اور کسی بھی جارح کو وہاں سے گزرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔
گزشتہ شب ’’ٹرینڈ‘‘ نامی خلاف ورزی کرنے والے آئل ٹینکر نے، جو ٹوگو کا پرچم بردار تھا، امریکہ کی ’’بچوں کی قاتل فوج‘‘ کی اشتعال انگیزی اور فریب کاری سے متاثر ہو کر آبنائے ہرمز سے غیر قانونی طور پر گزرنے کی کوشش کی، جسے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے بعد ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور وہ رک گیا۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ ایک بار پھر خبردار کرتی ہے کہ آبنائے ہرمز سے غیر قانونی گزرنے کا نتیجہ خلاف ورزی کرنے والے بحری جہاز کی تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔
آپ کا تبصرہ