مہر خبررساں ایجنسی نے وال اسٹریٹ جرنل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایمیزون کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک میں اپنے ڈیٹا مراکز میں موجود کچھ ڈیٹا تک دوبارہ رسائی بحال نہیں کر سکتی، جنہیں رواں سال بہار میں ایرانی ڈرونز نے نشانہ بنایا تھا۔
متحدہ عرب امارات اور بحرین میں واقع یہ ڈیٹا مراکز امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے ابتدائی دنوں میں بڑی تعداد میں ڈرونز کا نشانہ بنے۔
ایمیزون کا یہ اعلان اس بات کا پہلا اشارہ ہے کہ وہ کچھ ڈیٹا جو صرف بحرین اور متحدہ عرب امارات میں محفوظ تھا، ہمیشہ کے لیے ضائع ہو چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ