مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے یمن میں مداخلت اور انصار اللہ کے خلاف حملے کے لیے اب برطانیہ سے مدد طلب کی ہے۔
بلومبرگ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم سعودی عرب کی اس درخواست کا جائزہ لے رہے ہیں، جس میں انصار اللہ کے خلاف کارروائی اور سعودی عرب کے تیل کے بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے فوجی حمایت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے ریاض نے امریکی صدر ٹرمپ سے انصار اللہ کے خلاف کاروائیوں میں حمایت کی درخواست کی تھی تاہم صدر ٹرمپ نے اس درخواست پر عمل کرنے سے انکار کردیا تھا۔
آپ کا تبصرہ