مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا ہے کہ اس وقت ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات یا بات چیت کا سلسلہ جاری نہیں ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی منصوبہ موجود ہے۔
اس امریکی عہدیدار نے، سمندری آمدورفت سے متعلق تمام اداروں کی رپورٹس کو نظرانداز کرتے ہوئے، ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا اور کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کے قریب بحری ناکہ بندی پوری قوت اور مؤثر انداز میں نافذ ہے؛ آبنائے ہرمز کھلی ہوئی ہے اور سمندری بارودی سرنگیں صاف کر دی گئی ہیں۔
امریکی عہدیدار کا یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت سے متعلق تمام ادارے اس کے بند ہونے کی اطلاع دے رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ