12 جولائی، 2026، 7:25 PM

آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں فنی و سیاسی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں فنی و سیاسی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

مسقط میں ہونے والے مذاکرات میں دونوں ممالک نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قانون کے دائرے میں مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز سے متعلق فنی اور سیاسی سطح پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاکہ بحری آمدورفت کے تحفظ اور آزادی کو بین الاقوامی قانون کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے بتایا کہ مسقط میں ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری جہازرانی کے موضوع پر مذاکرات ہوئے، جن کا مقصد سمندری آمدورفت کے تحفظ اور آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا تھا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں باہمی مفاہمت تک پہنچنے کے لیے فنی اور سیاسی سطح پر مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

News ID 1940258

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha