مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی حکومت نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر نئے فضائی اور زمینی حملے کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، صہیونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر مرجعیون کے قصبے دیر سریان پر توپ خانے سے گولہ باری کی۔
اسی دوران لبنانی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی حکومت نے جنوبی لبنان میں ایک نیا ڈرون حملہ بھی کیا، جس میں قصبہ کفررمان کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک جانب جنوبی لبنان پر صہیونی حملے جاری ہیں، جبکہ دوسری جانب لبنان کی مغرب نواز حکومت صہیونی حکومت کے ساتھ مذاکرات پر اصرار کر رہی ہے۔
لبنان کی وزارت صحت نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دو مارچ سے اب تک صہیونی حملوں میں چار ہزار تین سو اکیس لبنانی شہری شہید ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اسی مدت کے دوران بارہ ہزار دو سو تین لبنانی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت نے دو مارچ سے لبنان کے خلاف وسیع فوجی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جن کے نتیجے میں ہزاروں افراد شہید یا زخمی ہوئے، جبکہ دس لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
لبنانی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج اب بھی جنوبی لبنان کے بعض علاقوں پر قابض ہے۔
آپ کا تبصرہ