مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے آرمی چیف جنرل حاتمی نے کہا ہے کہ شہید امام خامنہ ای کے قتل کے ذمہ دار عناصر اپنے جرم کے انجام سے ہرگز نہیں بچ سکیں گے اور ایرانی قوم ان کا تعاقب آخری حد تک جاری رکھے گی۔
شہید امام خامنہ ای کی الوداعی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جنرل حاتمی نے کہا کہ شہید رہبر نے عزت، استقلال اور قومی وقار کا راستہ متعین کیا، اور ایران کی مسلح افواج عظیم مرجع آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کی قیادت میں پوری سنجیدگی، استقامت اور بغیر کسی تردد کے اسی راستے پر گامزن رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید امام خامنہ ای کے قاتل یہ جان لیں کہ ایرانی قوم انہیں ہرگز نہیں چھوڑے گی اور ان کے خلاف انصاف کے حصول کی جدوجہد منطقی انجام تک جاری رہے گی۔
آپ کا تبصرہ