4 جولائی، 2026، 11:55 PM

شہید قائد خامنہ ای کا خون فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین کے خون سے مل گیا، جہاد اسلامی فلسطین

شہید قائد خامنہ ای کا خون فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین کے خون سے مل گیا، جہاد اسلامی فلسطین

فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہید قائد خامنہ ای کی شہادت نے مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کے مشترکہ مقصد اور جدوجہد کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی تحریک جہاد اسلامی کے ترجمان محمد الحاج موسی نے کہا ہے کہ شہید قائد خامنہ ای کا خون فلسطینی مزاحمت کے مجاہدین کے خون سے ایک ہی معرکے میں یکجا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم شہادت مزاحمتی محاذ کے رہنماؤں اور فلسطینی مجاہدین کے خون کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے اور مشترکہ دشمن کے مقابلے میں جدوجہد اور مشترکہ تقدیر کی علامت ہے۔

محمد الحاج موسی نے کہا کہ مرحوم رہبر فلسطینی عوام کی حمایت کا مضبوط ستون تھے اور گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران مزاحمتی قوتوں کو ملنے والی عسکری، لاجسٹک اور سیاسی حمایت ان کے براہ راست فیصلوں اور آزادی کی جدوجہد سے غیر متزلزل وابستگی کا نتیجہ تھی۔ ان کے بقول فلسطین کی مسلسل حمایت امت مسلمہ اور عرب دنیا کے اتحاد کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنی خودمختاری، قومی وقار اور امت اسلامی کے اصولوں کا دفاع کیا اور محور مزاحمت آج بھی متحد ہے۔ لبنان اور فلسطین میں مزاحمت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہی ہے، جدوجہد جاری رہے گی اور مقدسات و سرزمین کے دفاع کے عزم میں کوئی کمزوری نہیں آئے گی۔

ترجمان جہاد اسلامی نے آخر میں کہا کہ اگرچہ یہ عظیم قربانی دلوں میں گہرا غم چھوڑ گئی ہے، لیکن یہی خون انہیں مزید عزم اور حوصلہ دیتا ہے تاکہ وہ اپنی جدوجہد کو پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ جاری رکھ سکیں۔

News ID 1940139

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha