3 جولائی، 2026، 2:50 PM

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر

خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سلامتی کے معاملات میں کسی بھی امریکی مداخلت یا اشتعال انگیز اقدام کو ایران کی خودمختاری کے خلاف تصور کیا جائے گا اور مسلح افواج فوری کارروائی کریں گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاءؐ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں سلامتی کے معاملات میں امریکہ کی کسی بھی قسم کی مداخلت یا اشتعال انگیز کارروائی کا ایرانی مسلح افواج فوری اور فیصلہ کن جواب دیں گی۔

ادارے کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز جارح امریکہ کے لیے کھیل کا میدان نہیں بلکہ اسلامی جمہوری ایران کی بلاشرکت غیرے خودمختار عملداری کا حصہ ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ اس اہم آبی گزرگاہ کا امن اور استحکام ایران کی مسلح افواج کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتا ہے۔

بیان کے مطابق تمام آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کے لیے لازم ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرنے کے لیے ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے پر عمل کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مقررہ راستے سے انحراف، ایران کے بحری نیویگیشن ضوابط کی خلاف ورزی یا ہدایات کو نظر انداز کرنے کی صورت میں ایرانی مسلح افواج فوری اور سخت کارروائی کریں گی، جس سے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی جنگی طیاروں اور بغیر پائلٹ ڈرونز کی مسلسل پروازیں اس آبی گزرگاہ کے امن کو متاثر کر رہی ہیں اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ بن رہی ہیں۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ ایران آبنائے ہرمز میں اپنے خودمختار حقوق کے تحفظ کے لیے کسی بھی امریکی جارحیت یا دراندازی کے خلاف ضروری کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔

News ID 1940112

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha