مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مجلس کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر مذاکرات کے دوران ایران پر حملہ کرکے اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔
ابراہیم عزیزی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکہ نے مذاکرات کے عین دوران ایران پر حملہ کیا، جس سے واضح ہو گیا کہ اس کا شکست خوردہ صدر نہ مذاکرات کے اصولوں کے پابند ہیں اور نہ ہی جنگ بندی کے معاہدوں کا احترام کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی یہ کھلی خلاف ورزی بھی ماضی کی طرح امریکہ کے لیے پسپائی اور پشیمانی کا باعث بنے گی۔
ابراہیم عزیزی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب الزام تراشی کی سیاست مزید کارگر ثابت نہیں ہوگی۔
آپ کا تبصرہ