مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی میڈیا نے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے قریبی ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں ایران نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے انسپکٹروں کی واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، مذکورہ ذریعے نے کہا کہ امریکی نائب صدر کا یہ دعوی کہ ایران نے آئی اے ای اے انسپکٹروں کی واپسی قبول کر لی ہے، سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔
ذرائع نے مزید واضح کیا کہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ملک میں آئی اے ای اے انسپکٹروں کی موجودگی یا ان کی واپسی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
ایرانی ذریعے کے مطابق، امریکی نائب صدر کے بیان میں کیے گئے دعوے کا مذاکرات میں زیر بحث آنے والے موضوعات سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس حوالے سے کوئی مفاہمت یا اتفاق رائے طے نہیں پایا۔
آپ کا تبصرہ