28 مئی، 2026، 9:00 PM

اقوام متحدہ کی کارروائی پر اسرائیل برہم، رابطے معطل کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کی کارروائی پر اسرائیل برہم، رابطے معطل کرنے کا اعلان

اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے اسے جنسی تشدد میں ملوث فریقوں کی فہرست میں شامل کیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ کے دفتر سے رابطے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینن نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے تل ابیب کو جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کرنے والوں کی سیاہ فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈینی ڈینن نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوترش کے دفتر کے ساتھ اپنے روابط معطل کر دیے ہیں۔

اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے دوران جنسی جرائم اور زیادتیوں کے واقعات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

News ID 1939461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha